امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران احتجاج پر سیاہ فام خاتون کوباہر نکال دیا گیا۔
ریاست کینٹکی کے شہر لوئیزویلLouisvilleمیں ڈونلڈ ٹرمپ ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران بعض مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کو کئی
بار اپنی تقریر روکنا پڑی۔
شور شرابےکے باعث تقریب بد مزگی کا شکار ہوئی تو ٹرمپ نے خاتون کو باہر نکالنے کا حکم دیا۔ اس دوران مظاہرین اور ریلی کے شرکاء آپس میں گھتم گھتا ہو گئے۔ فوجی وردی میں ملبوس ایک اہلکار اور ریلی کے شرکاء نے دھکے دے کر احتجاج کرنے والی ایک خاتون کو ریلی سے باہر نکال دیا۔